Posts

Showing posts from September, 2020

Behno ki life

 شادی کے ایک سال بعد میری گریجویٹید بہن پاس بیٹھی تھی کہتی اب تم بھی شادی کرلو سنجیدہ ہو جاؤ... عمر بڑھ جائے تو رشتے نہیں ملتے... اور اپنی بیوی کا خیال رکھنا میں ہنس دیا اور کہنے لگا تم تو ایسے کہہ رہی ہو جیسے تمہارے سسرال والے تمہیں روٹی بھی نہ دیتے ہوں اک دم سے زرد پڑ گئی اور رونے لگ گئی میں ڈر گیا کہ کیوں رونے لگ گئی پوچھا تو کہنے لگی "وہ مجھے روٹی نہیں دیتے" میں نے کہا کیا مطلب؟ کہتی بھائی جب شوہر سسرال کچھ دن کے لیے چھوڑ جائے مجھ پر زندگی تنگ ہو جاتی ہے، سارے کام کرتی ہوں سب کے کپڑے استری کرکے دیتی ہوں، ایک وقت کا صرف کھانا 5 کلو کا سالن بنانا ہوتا ہے پھر 3 درجن تک روٹیاں ... جیٹھانی نے کبھی ہاتھ نہیں بٹایا یہ بھی نہیں سوچا مہمان ہوں جو ٹکڑے بچتے ہیں ان کو پانی میں ڈبو کر کھاتی ہوں کیونکہ سالن یا ختم ہو جاتا ہے یا جیٹھانی فریج میں رکھ کر اسے تالا لگا دیتی ہے، میری بچی میری کوکھ میں تھی تب بھی کام کروایا، ڈیلوری کے بعد بھی شوہر جب مل کر چلے گئے تو بھی کام پر لگا دیا... میں مرد ہوں میں کمزور نہیں کہ روؤں لیکن اس دن میں عورت کی طرح رویا مج...

Aik zinda shkas ka janaza

 👈 ایک زندہ شخص....!! 💮 ایک بار ڈاکٹر اشفاق حسین مجھ سے کہنے لگے: "یار...! میں نے مرنا نہیں، ہجرت کرنی ہے، اِس شہر سے اُس شہر جانا ہے اور جب یہ بےوقوف لوگ مجھے اٹھا کر لے جارہے ہوں، تو کم از کم تُو میرے جنازے میں نہ آنا، کیونکہ تمہیں تو خبر ہو گی کہ میں اس وقت بھی زندہ ہوں..." اور جب وہ ایک بار موت سے لڑ کر واپس آۓ، تو میں نے ان کے کان میں سرگوشی کی: "کیوں جی...! کیا ہوا...؟" وہ عمرو عیار کی طرح آنکھیں گُھما کر بولے: "یار...! وہ آیا تھا... موت کا فرشتہ... لیکن اس سے پہلے کہ وہ میری گٹھڑی اپنے سر پر رکھتا، میں نے اس سے کہا... "یار تمہارا جو جی چاہے کرو، بس مجھے ﷲتعالیٰ سے اتنا پوچھ دو، میری اوپر زیادہ ضرورت ہے یا نیچے...؟" اس نے کہا... "اچھا تم یہیں رکو، میں ابھی پوچھ کر آتا ہوں..." اور غائب ہو گیا، اور اس کے بعد ابھی تک واپس نہیں آیا... شاید ﷲ نے اسے کسی اور کام لگا دیا ہے... ہم جب بھی موت، کفن یا قبرستان کا ذکر کرتے، ڈاکٹر اشفاق حسین ہمیں روک کر کہتے... "نہیں دوستو...! بری بات، تم لوگ زندہ ہو، صرف زندگی کی بات کرو..." لیکن ہم می...